دبئی سے چھٹی پر آیا نوجوان اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل

افغان کالونی میں کرمنلز نے سنیچنگ کے بعد تعاقب کرنے والے نوجوان کو گولی کا نشانہ بنا دیا
 گولی ابوبکر کے پیٹ میں لگی، نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا
پشاور(آئی این پی ) پشاور  کے علاقے   فقیرآباد میں دوبئی سے چھٹی پر آیا نوجون اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔تفصیل کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد افغان کالونی میں دن دیہاڑے اسٹریٹ کرمنلز نے سنیچنگ کے بعد تعاقب کرنے والے نوجوان کو گولی کا نشانہ بنا دیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس  نے بتایا کہ 20 سالہ ابوبکر، جو دبئی سے چھٹیوں پر پشاور آیا ہوا تھا، اپنے محلے میں موجود تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دو نوجوانوں سے موبائل فون چھین لیا، واردات کے بعد ابوبکر نے ملزمان کا تعاقب کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تعاقب کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گولی ابوبکر کے پیٹ میں لگی، نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا
 گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا