پہلے سے بنے کسی ب فارم کو منسوخ نہیں کیا گیا:نادرا۔

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن سینٹر (نادرا)نے ب فارم سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نادرا کا کہنا ہے کہ پہلے سے بنے ہوئے کسی ب فارم کو منسوخ نہیں کیا گیا،ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ جن بچوں کے ب فارم پہلے سے بنے ہوئے ہیں اور ان کا پاسپورٹ بنوانا ہے یا 10 سال سے زیادہ اور 18 سال سے کم عمر جن بچوں کا ب فارم پہلی بار بنوانا ہے تو والدین ان بچوں کے ہمراہ کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ قریبی نادرا سینٹر رابطہ کریں۔ والدین نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔