احمدپور شرقیہ میں موٹروے ایم-5 پر کار حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
موٹر وے پولیس کے مطابق، صادق آباد سے اوکاڑہ جانے والی فیملی کی کار ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث الٹ گئی۔ حادثہ موضع نوناری سروس ایریا کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد نواز، نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمی خاتون رضیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب کندیاں میں ایم ایم روڈ پر ٹریلر اور دو ٹرکوں میں تصادم ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔