وزیراعلیٰ پنجاب کی نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کی نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سے ملاقات

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتا ہے، جس سے خاص طور پر آلو کی پیداوار میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور زراعت میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے، اور پنجاب سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے اپنی تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا۔یہ ملاقات پاکستان اور نیدرلینڈز کے باہمی تعاون کو مضبوط کرنے اور مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی، تحقیق اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔