انڈر 19 ایشیا کپ، گروپ اے میچز جاری—پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 23 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لیے ہیں۔
ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس وقت کریز پر سمیر منہاس 47 اور احمد حسین 30 رنز کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ عثمان خان اور علی حسن بلوچ آؤٹ ہو چکے ہیں۔گروپ اے کے دوسرے میچ میں یو اے ای نے بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے بعد بھارت نے 23 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنائے ہیں۔