بہو کی ہلاکت:دل کے پاس زخم موت کی وجہ بنا

انیقہ شوکت کو بدترین تشدد کانشانہ بنایا گیا، دل میں خون جمع ہو گیا تھا،پوسٹمارٹم رپورٹ
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ میں سسرالیوں کے تشدد سے بہو کی ہلاکت کا واقعہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ انیقہ شوکت کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد کے باعث انیقہ کے جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخم آئے،دل کے پاس آنے والا زخم موت کی وجہ بنامقتولہ کے دل ،چھاتی پر گہرے زخم سے دل میں خون جمع ہو گیا تھا،مقتولہ انیقہ کو سر پر بھی گہری چوٹ لگی،سمن آباد کی رہائشی انیقہ شوکت کو شوہر جنید اور سسرالیوں نے تشدد کرکے قتل کیا تھا، انیقہ شوکت کی 4 سال قبل مغل پورہ کے رہائشی جنید سے شادی ہوئی تھی۔