قنیطرہ، منبج اور دیر الزور میں خوراک کی تقسیم اور بنیادی ضرورت کی اشیاء تک رسائی شدید متاثر
دمشق(آئی این پی )شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال سے بڑے شہروں میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ۔اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کے مطابق اسد حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق، دیرالزور،حماہ اور بڑے شہروں میں خوراک کی قلت ہے۔ادلب اور حلب میں 27نومبر سے 9دسمبرکے درمیان روٹی کی قیمت میں900فیصد جب کہ مرغی کی قیمت میں 119فیصداضافہ ہوا، قنیطرہ، منبج اور دیر الزور میں خوراک کی تقسیم اور بنیادی ضرورت کی اشیا ء تک رسائی شدید متاثر ہے، تبقا میں کم از کم 6 ہزار خاندانوں کو فوری خوراک کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق شرح مبادلہ میں انتہائی اتار چڑھا کے نتیجے میں معاشی عدم استحکام بھی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میں دکانیں بند ہیں اور تاجر اجناس ذخیرہ کررہے ہیں۔