لاہور (خصوصی رپورٹ)سیشن کورٹ لاہور میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر کیخلاف عائشہ جٹ کی جانب سے دائر استغاثہ کیس کی سماعت ، عدالت نے رجب بٹ سمیت پانچ ملزموں پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے اٹھارہ اگست کی تاریخ مقرر کردی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب کے روبرودورانِ سماعت استغاثہ نیم ئوقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمے کے چالان میں ملزموں کی تفتیش درست انداز میں نہیں کی۔ عدالت سے معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لینے اور کارروائی آگے بڑھانے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رجب بٹ ودیگرملزموں کو فردِ جرم کیلئے طلب کرلیا۔