کولمبیا :تباہ کن زلزلے میں 164 افراد ہلاک، 87 زخمی

 ملک کے 32 شہر زلزلے سے شدید متاثر ہوئے، کئی افراد لاپتہ، ایمرجنسی نافذ
بگوٹا(  آئی این پی )مغربی کولمبیا میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 164 ہلاک اور 570 افراد زخمی ہو گئے۔کولمبین حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ملک کے کئی شہروں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، امدادی کارکن ملبے تلے پھنسے افراد کو تلاش کرنے اور انہیں زندہ نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔کولمبیا کے حکام نے بتایا کہ ملک کے 32 شہر زلزلے سے شدید متاثر ہوئے، کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئیں۔