عبدالعلیم خان سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے مذاکرات، اہم فیصلوں کو حتمی شکل دے دی گئی
حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوران ایک سال تک ٹول ٹیکس نہ بڑھانیکا اصولی فیصلہ ہوگیا:ذرائع
اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے وفد نے اسلام آباد میں مذاکرات کیے، دو روز تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور مطالبات کے حوالے سے طے پانے والے فیصلوں کو حتمی شکل دے دی گئی‘پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے پر اتفاق کیا گیاآل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور حکومت کے مذاکرات میں ایک سال تک ٹول ٹیکس نہ بڑھانیکا اصولی فیصلہ ہوگیا۔