امریکی پاپ اسٹار میڈونا نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کا دورہ کریں تاکہ وہاں کے بچوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈونا نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ "ایک ماں کی حیثیت سے میں یہ منظر نہیں دیکھ سکتی، چاہے بچے کسی بھی مذہب یا قوم کے ہوں۔"انہوں نے پوپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں وہاں جانے سے کوئی نہیں روکے گا۔ آپ ضرور غزہ جائیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے پہنچنے میں دیر ہو جائے۔"میڈونا نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ غزہ کے بچوں کے لیے تمام دروازے مکمل طور پر کھول دیے جائیں۔ذرائع کے مطابق میڈونا کی اس اپیل کو سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مداحوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شیئر اور سراہا ہے۔