عدالتی احکامات کے بعداسلام آباد میں 11شیشہ کیفے سیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت شیشہ کیفے پر پابندی کے بعد کارروائیوں کے دوران 11شیشہ کیفے سیل کر کے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کیں۔ ای الیون میں 3، سوک سینٹر میں 6 اور آئی ایٹ میں 2 شیشہ کیفے سیل کر کے سامان قبضے میں لیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا عدالتی احکامات پر من و عن عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔ مختلف اِنڈور کیفیز کو جاری این او سیز منسوخ کر دئیے گئے، غیر قانونی شیشہ کیفے میں موجود گاہکوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔