حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا

 ڈرون 2 سو کلوگرام تک وزنی شخص کو محفوظ مقام تک منتقل کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے
 سول ڈیفنس کیلئے 10 مزید ایئر لفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے:سیکرٹری داخلہ
لاہور (اے ایف بی) پاکستان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کیلئے اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے ایئر لفٹ ڈرون
 حاصل کر لیا، جدید ڈرون 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت کر دی، جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کی ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کیلئے 10 مزید ایئر لفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان میں یہ اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ایئر لفٹ ڈرون سروس ہے، محکمہ داخلہ ''پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور'' کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے