ورجینیا (آئی این پی )ورجینیا بیچ کی رہائشی رتھ لی مے نے اپنی سو سالہ عمرمیں یہ ثابت کردیا کہ صحت مند رہنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں۔ وہ ہفتے میں تین دن باقاعدگی سے جم جاتی ہیں، ایک گھنٹہ اسٹیشنری بائیک پرسائیکلنگ کرتی ہیں اور پھر ایک میل سے زیادہ پیدل چلتی ہیں۔ ا یک میگزین کی رپورٹ کے مطابق لی مے، جو ایک زمانے میں ماڈل بھی رہ چکی ہیں، آج بھی خود اپنا کھانا پکاتی ہیں، اپنا گھر سنبھالتی ہیں اور 98 سال کی عمر تک گاڑی بھی چلاتی رہی ہیں۔ ان کی بیٹی انیٹ پارکر جو اب 78 سال کی ہیں، اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتی اور ان کے ساتھ ورزش بھی کرتی ہیں