گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلی کا استعفیٰ فوری منظور کریں:بیرسٹر گوہر

 استعفی باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوا، آیا تو منظور کرنے میں وقت نہیں لگائوںگا:گورنر فیصل کنڈی 
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے وزیر اعلی کا استعفی منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلی کا استعفی فوری منظور کریں۔ ایک انٹرویو میں  بیرسٹر گوہر نے کہا  گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلی کی بھی ان ہائوس تبدیلی ہوچکی۔ یہ جمہوری عمل ہے، جسے مکمل ہونا چائیے۔ دوسری جانب  رنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفی باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوا۔ استعفی آیا تو منظور کرنے میں وقت نہیں لگائوں گا