لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال تھانہ کی حدود میں خاتون قتل کا معاملہ,فائرنگ سے قتل ہونے والی مقتولہ کی شناخت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل اقبال ٹائون کے علاقے میں فائرنگ سے قتل ہونیوالی مقتولہ کی شناخت ہوگئی،مقتولہ کی شناخت زہرہ کے نام سے ہوئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ زہرہ کے شناختی کارڈ پر گوالمنڈی لاہور اور ساہیوال کا ایڈرس درج ہے،چند روز قبل مقتولہ کو موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ساتھی نے فائر مار کر قتل کر دیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تک پہنچنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔