ایران کے جواب کے حوالے سے ٹرمپ کا ردعمل غیر اہم قرار :ایرانی میڈیا

ایران کے جواب کے حوالے سے ٹرمپ کا ردعمل غیر اہم قرار :ایرانی میڈیا

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے جواب پر امریکی صدر ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں، ایران میں منصوبے امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے نہیں بنائے جاتے.
ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جواب سے خوش نہیں، لیکن یہ ایران کے حق میں بہتر ہے۔ میڈیا کے مطابق، ایران کے منصوبے امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے نہیں بنائے گئے ہیں۔قبل ازیں، ایرانی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ امریکی تجاویز، جن میں جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی اور آبنائے ہرمز پر ایرانی خودمختاری کا معاملہ شامل ہے، ٹرمپ کے حد سے زیادہ مطالبات کے پیش نظر ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب قابلِ قبول نہیں ہے۔