پاک فوج نے دشمن کو اجالے میں نشانِ عبرت بنا دیا: مریم اورنگزیب

پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کریگا، ہر محاذ پراپنی برتری منوا دی ہے، وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں
دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا ہے، آپریشن بنیان مرصوص پر قوم جری افواج پاکستان کوسلام پیش کرتی ہے،سینئرصوبائی وزیر
 لاہور(آئی این پی )سینئر وزیر پنجاب ، انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ( ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص پر قوم جری افواج پاکستان کوسلام پیش کرتی ہے، جس نے دشمن کو دن کے اجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا ہے۔ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ ہر محاذ پر پاکستان نے اپنی برتری منوا دی ہے۔ دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے۔ وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں۔