لیہ میں ملک نیاز احمد جھکڑ انتقال کر گئے، جو تحریک انصاف کے رہنما بھی تھے۔
ملک نیاز احمد جھکڑ، موجودہ ایم این اے اویس حیدر جھکڑ کے والد تھے۔انہوں نے مختلف ادوار میں قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دی ہیں اور اپنے سیاسی کیریئر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستہ رہے۔ملک نیاز احمد جھکڑ نے 4 مرتبہ انتخابات جیتے اور 4 مرتبہ شکست کا سامنا کیا۔وہ آخری بار 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی پہنچے تھے۔