گھر سے خاتون کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک کے علاقے میں 65 سالہ خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی پولیس ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت نجمہ پروین کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ 18 سال سے کرائے کے مکان میں مقیم تھی۔ نجمہ پروین مکان میں اکیلی رہتی تھی اور دل کی مریضہ بتائی جاتی ہے۔ترجمان کے مطابق صبح سے گھر کا دروازہ بند تھا اور نجمہ پروین فون بھی نہیں اٹھا رہی تھی جس پر مالک مکان کو تشویش ہوئی۔ مالک مکان نے صورتحال کے پیش نظر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ کھول کر چیک کیا تو خاتون کمرے کے فرش پر مردہ حالت میں پائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔انویسٹی گیشن اور PFSA ٹیمیں موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔