صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج صبح سورج کی روشنی کے ساتھ دن کا آغاز ہوا، تاہم دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔
موجودہ درجہ حرارت: 24 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
کم سے کم درجہ حرارت: 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع
اعداد و شمار کے مطابق:
ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا
ہوا کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے
فضائی آلودگی کی صورتحال
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI): 208
یہ سطح صحت کے لیے مضر قرار دی جاتی ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دیگر علاقوں کی صورتحال
دوسری جانب شاہراہ قراقرم پر اپر کوہستان کے مختلف مقامات پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر راستے بند ہو گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔سڑکوں کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔راستے بند ہونے کے باعث سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔ضلعی انتظامیہ نے 60 مسافروں کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کر دیا ہے۔
خیبر میں بارش
اسی دوران خیبر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔ طویل خشک موسم کے بعد بارش سے موسم خوشگوار اور قدرے سرد ہو گیا۔اس تبدیلی سے روزہ داروں کو گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔