لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ میں ٹیوشن سنٹر کے واش روم میں 10 سالہ نعیمہ کی پراسرار موت کے معاملے میں پولیس تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ فرانزک ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے کوئی آثار نہیں ملے جبکہ ماضی قریب میں زیادتی کے شواہد بھی سامنے نہیں آئے پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مرحومہ کی ذاتی زندگی سے متعلق معلومات اکٹھی کی گئی ہیں۔ بڑی بہن نے بیان دیا ہے کہ نعیمہ گزشتہ کچھ عرصے سے غیر معمولی طور پر خاموش رہتی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے میں بھی کسی غیر متعلقہ شخص کے ٹیوشن سنٹر آنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔پولیس نے واش روم میں موجود رسی سے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے ہیں، جبکہ حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد مکمل ہونے کے بعد قائم کی جائے گی۔ تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔