مالی بے ضابطگیوں، ناقص تفتیش، دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات
5 سب انسپکٹر، 16 اے ایس آئی اور 36 ہیڈ کانسٹیبل و کانسٹیبل شامل ہیں:ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مختلف تھانوں میں 31 مقدمات درج کیے گئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ان مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر کے عہدے تک کے 57 اہلکار نامزد ہیں، جن میں 5 سب انسپکٹر، 16 اے ایس آئی اور 36 ہیڈ کانسٹیبل و کانسٹیبل شامل ہیں۔ریکارڈ کے مطابق مقدمات مالی بے ضابطگیوں، ناقص تفتیش، اختیارات سے تجاوز، سائلین کو ہراساں کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر درج کیے گئے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں پولیس کے خلاف سب سے زیادہ 7 مقدمات درج ہوئے، جبکہ صدر ڈویڑن میں 6، سٹی اور سول لائنز ڈویڑن میں 5، 5 اور کینٹ و اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 4، 4 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔