44 پولیس افسروں ، اہلکاروں نے شہادت پائی

لاہور میں پولیس مقابلوں کے دوران 58 ڈاکو ہلاک ، 111 زخمی گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)سال 2024ء میں پولیس کو احتجاج اور کریمنیلز کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا بھی سامنا رہاپرتشدد واقعات اور دہشت گردوں کے حملوں میں پنجاب پولیس کے 44 افسران اور اہلکاروں نے شہادت پائی ،تین سو سے زائد جوان اور افسران زخمی ہوئے۔پنجاب پولیس کی چوکیوں پر فتنہ خوارج کے دہشت گردوں نے سترہ حملے کیے جو ناکام بنائے گئے، ذرائع کے مطابق لاہور میں پولیس مقابلوں کے دوران 58 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ 111 زخمی گرفتار ہوئے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 6904 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔کریمنل گینگز کے 17 ہزار 198 مجرمان گرفتار، 05 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔سال 2024 میں اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں ملوث 1496 مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔بچوں سمیت اغوا برائے تاوان میں ملوث 1436 مجرمان گرفتار کیے گئے۔سال 2024ء میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1لاکھ 12 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے،منشیات کے دھندے میں ملوث 66376 ملزمان گرفتار، 58756 مقدمات درج ہوئے آئی جی پنجاب کی قیادت میں جہاں پولیس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات ہوئے وہیں صوبہ کی عوام کو ریلیف دینے کے لیے بہترین اقدامات دیکھنے کو ملے