والدین مجھے فروخت کرنا چاہتے ہیں‘میرے دونوں بچے بھی چھین لئے ہیں:مقدس کا موقف
لاہور سیشن کورٹ کے جج چودھری نوید اختر نے ایس ایچ او رائیونڈ کو لڑکی کو تحفظ دینے کا حکم دے دیا
لاہور(سلیمان اعوان)لاہور میں والدین کے تشدد سے تنگ لڑکی نے انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج چودھری نوید احتر نے کی۔درخواست گزار مقدس نے موقف اختیار کیا میرے والدین مجھ پر تشدد کر تے ہیں۔انہوں نے میرے دونوں بچے بھی مجھ سے چھین لیے۔درخواست میں متاثرہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا مجھے میرے والدین بیچنا چاہتے ہیں۔عدالت سے استدعا ہے میرے بچے واپس دلوانے کا حکم دیا جائے۔ایڈیشنل سیشن جج چودھری نوید نے ایس ایچ او رائیونڈ کو احکامات جاری کیے متاثرہ لڑکی کا تحفظ کیا جائے۔جس کے بعد عدالت نے درخواست کو نمٹادیا۔