سیاحت کافروغ ، سی بی ڈی کا نجی کمپنی سے معاہدہ

لاہور (خصوصی رپورٹ)سی بی ڈی پنجاب نے(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ،معاہدے کا مقصد پاکستان میں سیاحت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدہ ماحول دوست طریقوں کو اپنانے اور سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے گا۔معاہدے پر دستخط سی بی ڈی پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر منصور جنجوعہ اور گرین ٹورازم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر فاروق حیات نے کیے۔ سی او او سی بی ڈی پنجاب نے کہا کہ یہ شراکت پائیدار ترقی اور سیاحت کے فروغ میں ہماری ترجیحات کی عکاس ہے۔