لاہور(خصوصی رپورٹ )ڈی جی طاہر فاروق کی کاوشوں سے ایل ڈی اے کا نیلام عام بہتری کی جانب گامزن ،ایکسپو سنٹر میں سال2026 کے پہلے نیلام عام میں ریکارڈ3ارب28کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب ، متعلقہ افسروں و آکشن کمیٹی ارکان نے نیلامی کاجائزہ لیا۔نیلام عام میں 61رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ ،مارکی ،ہیلتھ /ایجوکیشن،پبلک یوٹیلیٹی سائٹس ،سپورٹس کمپلیکس سیلون کے حقوق کرایہ داری3ارب28کروڑ13لاکھ81ہزار6سو میں نیلام کیے گئے۔ فنانس اینڈ ٹریڈسنٹرجوہر ٹا ئون میں کمرشل بلڈنگ حقوق کرایہ داری8کروڑ20لاکھ سالانہ ،پلاٹ نمبر165کمرشل زون، ایل ڈی اے ایونیو ون پٹر ول پمپ سائٹ حقوق کرایہ داری6کروڑ 30لاکھ ،پلاٹ نمبر76,77,78فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر پر مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری ایک کروڑ90لاکھ ،پلاٹ نمبر411تا416اور443تا448بلاک ڈی ٹو جوہرٹا ئون میں مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری 4کروڑ6لاکھ ،پلاٹ نمبر90سوک سنٹر،سبزہ زار میں ہیلتھ/ایجوکیشن سائٹ حقوق کرایہ داری 86لاکھ ، پبلک یوٹیلیٹی سائٹ لیک سٹی بیلا ویسٹا گالف سٹیٹ تھری ایک ارب 15کروڑ 23لاکھ 60ہزار ،اے اے سیکٹرڈی، بحریہ ٹا ئون میں مفاد عامہ کے پلاٹ 42کروڑ، جوہر ٹا ئون کمرشل پلاٹ نمبر427،ڈی ٹو7کروڑ5لاکھ ،کمرشل پلاٹ نمبر428بلاک ڈی ٹو7کروڑ65لاکھ ،جوبلی ٹا ئون کمرشل پلاٹ نمبر2 بلاک بی،18کروڑ40لاکھ ،کمرشل پلاٹ نمبر123کارنر بلاک اے17کروڑ86لاکھ64ہزار میں نیلام ہوا۔