عراقی حکومت نے صدام کے ساتھی میجر جنرل سعدون کو پھانسی دیدی

 ممتاز عراقی عالم محمد باقرالصدر اور ان کی بہن بنت الہدی کے قتل میں ملوث تھے
بغداد(آئی این پی )عراقی حکومت  نے  سابق صدر صدام حسین کے ساتھی میجر جنرل سعدون صبری جمیل القیسی کو  پھانسی دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق سعدون القیسی صدام دور میں میجر جنرل کے عہدے پر فائز تھے اور انہیں گزشتہ سال گرفتارکیا گیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق سعدون القیسی انسانیت سوز  جرائم میں ملوث پائے گئے۔ ان پر الزام تھا کہ وہ  1980 میں ممتاز عراقی عالم محمد باقرالصدر اور ان کی بہن بنت الہدی کے قتل میں ملوث تھے۔اس کے علاوہ ان  پر دیگر عام شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی الزام تھا