جنوری میںاوورسیزپاکستانیوں نے 3 ارب 50 کروڑ ڈالرز بھیجے

 ترسیلات زر رواں مالی سال کے سات ماہ میں 11.3 فیصد بڑھ کر 23 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں
اسلام آباد(آئی این پی )اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے ملکی ترسیلات میں اضافے کا سلسلہ جاری   ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جنوری میں موصول ترسیلات زر کے نمبرز جاری  کئے ہیں جن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری میں 3 ارب 50 کروڑ ڈالرز بھیجے جس کی وجہ سے ملکی ترسیلات زر ایک سال میں 15.4 فیصد بڑھ گئی۔
ملکی ترسیلات زر رواں مالی سال کے سات ماہ میں 11.3 فیصد بڑھ کر 23 ارب 20 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے سات ماہ میں یہ 20 ارب 85 کروڑ ڈالر تھی۔اعدادوشمار کے  مطابق ملکی ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے 73 کروڑ 96 لاکھ ڈالر موصول ہوا، متحدہ عرب امارات سے 69 کروڑ 42 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ برطانیہ سے57 کروڑ 21 لاکھ ڈالر موصول ہوئے اور امریکا سے 29 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی رقم حاصل ہوئی ہے۔