راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے ناراضی، جھگڑے اور شکوے، یہ سب چلتا رہے گا۔راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگے گا، ہماری پارٹی کا اپنا کلچر یے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں بانی پی ٹی آئی کے بعد ہر کوئی کہتا ہے وہ لیڈر ہے، میں نے جمعرات اور جمعہ کو شکوہ کیا کہ بات کرنی ہے۔ میں نے کہا مطمئن نہیں ہوں تقریروں میں وجوہات نہیں بتائی جاتیں