جیل میں قید ملزم کی موت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں کیمپ جیل لاہور میں قید ملزم کی موت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار بابر سہیل نے درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور 3 وارڈن کو فریق بنایا ۔ وکیل نے موقف اختیار کیا ملزم رانا وہاب قتل کے مقدمہ میں قید تھا،ملزم کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔