غزہ پر قبضے کے بیان پر بحث کا کوئی فائدہ نہیں: ترک صدر

ٹرمپ کا منصوبہ فضول، کسی کے پاس بھی غزہ کے لوگوں کو ان کی زمین سے نکالنے کا اختیار نہیں
انقرہ (آئی این پی)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ پر قبضے کے امریکی صدر کے بیان پر بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر فضول ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس بھی غزہ کے لوگوں کو ان کی زمین سے نکالنے کا اختیار نہیں۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگ غزہ میں رہیں گے اور غزہ کی حفاظت کریں گے۔