گرین بس سروس کو پورے بلوچستان تک توسیع دی جائے گی،وزیر اعلی

 کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ میں خواتین کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت نے پہلی بار پنک بس سروس کا آغازکردیا۔پنک بس سروس کا افتتاح وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے کیا، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پنک اور گرین بسیں کچلاک سے سونا خان چوک تک چلائی جائے گی۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام نہ صرف خواتین کے لیے سہولت ہے بلکہ صوبے کے جدید سفری ڈھانچے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں گرین بس سروس کو پورے بلوچستان تک توسیع دی جائے گی۔