بتایا جائے 6 شوگر ملوں نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کرلئے ہیں یا نہیں‘ سموگ تدارک کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں:جسٹس شاہد کریم
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواستوں پرگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا جس میں دھواں چھوڑنے والی پولیس گاڑیوں سمیت تمام ہیوی گاڑیوں کی جامع چیکنگ کا حکم بھی دیا گیا۔تحریری حکم جسٹس شاہد کریم نے جاری کیا جس میں عدالت نے ہدایت کی کہ پولیس اور دیگر سرکاری و نجی ہیوی گاڑیوں کی چیکنگ کر کے ان کی فٹنس سے متعلق رپورٹ محکمہ ماحولیات کو پیش کی جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز میں ٹریٹمنٹ پلانٹس کی اپ ڈیٹ تفصیل رپورٹ میں شامل کی جائے اور بتایا جائے کہ آیا چھ شوگر ملز نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کرلیے ہیں یا نہیں،عدالت نے واسا کو ہدایت کی کہ پانی کے چارجز کے لیے متعلقہ رولز کے تحت نوٹسز جاری کیے جائیں۔تحریری حکم کے مطابق ناصر باغ میں جاری تعمیراتی کام کے دوران کسی بھی درخت کو کاٹنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ باغ سے 123 درخت ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں۔پی ایچ اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ منتقل کیے گئے درخت محفوظ ہیں اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جا رہی ہے، ان پر نمبر بھی لگا دیے گئے ہیں