پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر فیصل واوڈا کا آمنا سامنا ہوا، جہاں دونوں نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔
اس ملاقات کے دوران، صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ "ابھی آپ کے بارے میں سوال ہوا ہے۔" اس پر فیصل واوڈا نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "میرے اور میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں۔"فیصل واوڈا نے بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا، "یہ اچھے انسان ہیں۔"ملاقات کا ماحول خوشگوار اور دوستانہ رہا، جس میں سیاسی اختلافات کے بجائے باہمی احترام کا اظہار کیا گیا۔