سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، آج بھی سونے کی قیمتوں میں 3 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 658 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے تک پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 31 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 693 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔یہ مسلسل اضافہ سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہو رہا ہے، جس سے سونے کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔