بنگلہ دیش کے سابق فوجیوں کی بھارت پر حملوں کی دھمکیاں،

وائرل  ویڈیوز میں دھمکیاں دی گئیں‘سابق بنگلہ دیشی فوجیوں کے تبصرے بھارت میں تضحیک آمیز قرار
ڈھاکہ(آئی این پی) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر   بنگلہ دیش کے سابق فوجیوں کی بھارت پر حملوں کی دھمکیاں دینی شروع کردیں، ریٹائرڈ بنگلہ دیشی فوجی جوانوں کے بھارت مخالف بیانات کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائر ہیں، جن میں بنگلہ دیشی فوج کے سابق اہلکار دعوے کرتے نظر آئے کہ کس طرح مغربی بنگال، آسام میں کلکتہ پر چار دن کے اندر قبضہ کیا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو میں، مبینہ ریٹائرڈ فوجی نے دعوی کیا کہ اگر 30 لاکھ بنگلہ دیشی ان کے مشن میں شامل ہو جائیں تو کس طرح 5,100 فوجی اہلکاروں کا ایک بنیادی گروپ کولکتہ اور دیگر اہم ہندوستانی علاقوں پر چند دنوں میں قبضہ کر سکتا ہے۔ ایک اور کلپ میں، ایک سابق افسر کو یہ دعوی کرتے ہوئے سنا گیا کہ کس طرح بنگلہ دیشی فوج بہترین تربیت یافتہ ہے، اور اپنی قوم کے دفاع اور ہندوستان کو سبق سکھانے کے لیے جنگ کے لیے تیار ہے