وفاقی اور صوبائی حکومت نے معاملے کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے:ماہرین
لاہور (حیدر منیر ) پنجاب میں چینی مہنگی ہونے کی بازگشت سنائی دینے لگی ، گزشتہ دنوں میں ایکس مل کا ریٹ 115 سے بڑھ کر 125 ہو گیا‘ چھوٹے دکانداروں نے چینی کی فی کلو قمیت میں پندرہ روپے تک کا اضافہ کردیا‘ چینی 125 سے 140 کے درمیان فروخت ہونے لگی ،ماہرین کا خیال ہے سٹے باز سرگرم ہیں جنہوں نے دسمبر کے لیے چینی کی قیمت 128 جبکہ جنوری کے لیے 133 روپے مقرر کردی ہے جس سے چینی مزید مہنگی ہوگی، حکومت کی جانب سے سات لاکھ نوے ہزار ٹن شوگر ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی جس میں سے تین لاکھ 77 ہزار ٹن کی ایکسپورٹ ہو چکی ہے 30نومبر تک ملک میں شوگر کا سٹاک سات لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن تھا جس میں سے چار لاکھ 13 ہزار میڑک ٹن ایکسپورٹ ہونی ہے ، نومبر کے آخری دو ہفتوں میں کرشنگ سے صرف ایک لاکھ 83 ہزار ٹن کی پروڈکشن ہی ہو سکی ، ماہرین کا کہنا حکومت پنجاب اور وفاق حکومت نے اگر معاملے کو سنجیدہ نہ لیا تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے