ذیشان رندھاوا 6 ماہ قبل قصورسے نوجوان کے اغوا ،قتل کیس میں ملوث
ملزم کومعطل کرکے قصور پولیس کے حوالے کرنے کیلئے کارروائی شروع
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)ایس ایچ او تھانہ سول لائن ذیشان رندھاوا کو قصور میں ہونے والے قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چھ ماہ قبل قصور سے ایک نوجوان کو اغوا کیا گیا تھا جسکی لاش بعد ازاں ماموں کانجن سے برآمد ہوئی۔ تفتیش کے دوران شواہد میں یہ بات سامنے آئی کہ ایس ایچ او ذیشان رندھاوا اغوا اور قتل کیس میں ملوث ہیں۔ ملزم کو قصور پولیس کے حوالے کرنے کے لیے باضابطہ کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ ایس ایس پی آپریشن بشریٰ جمیل نے ذیشان رندھاوا کو فوری طور پر معطل کر دیا۔