عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر گھٹ کر 3,361 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس عالمی کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دکھائی دیے جہاں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 3,600 روپے کم ہو کر 358,800 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,086 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 307,613 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 51 روپے کم ہو کر 4,013 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 44 روپے کم ہو کر 3,440 روپے ہو گئی ہے۔یہ کمی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے جس کا اثر فوری طور پر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا ہے۔