لاہور(اپنے کامرس رپورٹرسے )ایف آئی نے لاہور ایئرپورٹ میں سکریننگ کا عمل سخت کرتے ہوئے گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف کارروائیاں کیں اور 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہورائرپورٹ پرمسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل جاری ہے جہاں رواں سال کے دوران لاہورائرپورٹ پر گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کیا گیا ہے، بھیک مانگنے کے شبہ میں آف لوڈ ہونے والے 6 مسافروں کو گھر بھیج دیا گیا۔