پشاور(آئی این پی ) پشاور ہائی کورٹ نے ایکس کی بندش پروزارت داخلہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔تفصیل کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ایکس کی بندش کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعیم انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پاکستان میں کئی ماہ سیایکس کو بند کیا گیا ہے، ایکس بندش کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعظم، وزرا خود ایکس استعمال کرتے لیکن عوام کیلئے اس پر پابندی ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔