پاکپتن (خصوصی رپورٹ)چند روز قبل پھول نگر کے قریب کوسٹر حادثے میں زخمی ہونے والا پاکپتن کارہائشی نوجوان دم توڑ گیا۔جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہو گئی۔ کوسٹر پاکپتن سے لاہور جا رہی تھی کہ پھول نگر کے قریب حادثہ پیش آیا، را ئو راشد جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا جو جانبر نہ ہوسکا۔