قصور،دو خواتین اور بچے اغوا

قصور(خصوصی رپورٹ)قصور میں دو واقعات میں دو خواتین اور بچوں کو اغوا کرلیاگیا۔ کوٹ ابراہیم جمبر روڈ چھانگامانگا کے رہائشی سانول نے پولیس تھانہ چھانگامانگا کو بتایا کہ برج مہالم چک 35 پتوکی کے رہائشی شہزاد پْنو نے میری 25 سالہ بیٹی (ش) اور بچوں کو اغوا کرلیاہے۔ ادھر واڑہ ستار والی جلولاہور کے رہائشی محمد عارف ولد غلام حسین نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر کوبتایا کہ بونگا بلوچاں سے نامعلوم ملزم میری بیٹی (س) کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش شروع کردی۔