قومی اسمبلی :تحریک انصاف کا نام ختم

ن لیگ کا 122نشستوں کے ساتھ پہلا نمبر،آزاد79، پی پی کے 74ارکان،نئی پارٹی پوزیشن جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا نام ختم کرتے ہوئے نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی۔نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 122 ارکان کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،آزاد ارکان کی تعداد 79 ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 74 ممبران کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان کی تعداد 22 ہے۔جمعیت علما اسلام کے ممبران کی تعداد 10،پاکستان مسلم لیگ(ق لیگ)کے ممبران کی تعداد 5،استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کی تعداد 4ہے ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،بلوچستان نیشنل پارٹی،وحدت مسلمین کا ایک ایک رکن ہے۔