وطن واپس جانے کی مدت ختم ہونے کے بعد کارروائی کی گئی‘4دکانیں سیل ، بجلی کے کنکشن بھی منقطع
کوئٹہ (آئی این پی )افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے کی مدت ختم ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی سب ڈویژن سریاب میں کارروائیاں شروع ہوگئیں اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد کے مطابق کارروائی کے دوران 40 افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چار دکانیں سیل کر دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکمنامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے مہاجرین کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، کارروائی کے دوران متعدد افغان مہاجرین کے گھروں کے بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیئے گئے ہیں