چین نے امریکہ کو نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندی ہٹا دی

بیجنگ (آئی این پی) چین نے نایاب معدنیات کی امریکا کو برآمد پر لگائی پابندی عارضی طور پر ہٹا دی ۔پہلے مرحلے میں گیلئم، جرمانیم، اینٹمونی اور سپر ہارڈ میٹریلز سے متعلق ڈوئل یوز یعنی دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمد پر عائد پابندی کو معطل کر دیا ہے۔چینی وزارتِ تجارت کے مطابق یہ معطلی 27 نومبر 2026 تک برقرار رہے گی۔وزارت نے اپنے بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم بتایا کہ ان اشیا ء کی برآمد پر پابندی دسمبر 2024 میں نافذ کی گئی تھی۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی تنازعات میں کمی لانے کے لیے ایک سال کے لیے ٹیرف میں نرمی اور دیگر تجارتی اقدامات کو موخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔