ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس بھیج دیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لئے پاکستان آئے ہوئے غیر ملکی کرکٹرز کو حفاظت کے ساتھ رخصت کر دیا ہے۔پی ایس ایل سیزن ٹین میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان سے واپس چلے گئے ہیں۔ بھارت کی بزدلانہ سازشی جارحیت کے سبب پاکستان کرٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی 7 میچ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئے ہیں۔ پی ایس ایل کھیلنے کے لئے پاکستان مین موجود غیر ملکی کھلاڑیوں اور براد کاسٹنگ کریو کو ر آج پاکستان سے وانہ کر دیا گیاہے۔پی ایس ایل میں شریک تمام غیر ملکی کھلاڑیوں اور براڈ کاسٹنگ کریو کو ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس بھیج دیا گیاہے۔