خوف کے باعث رافیل بھارتی سرحد سے 300 کلومیٹر دور رہے:برطانوی اخبار
لندن(آئی این پی)برطانوی اخبار ٹیلیگراف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی رافیل گرا کر دنیا کو حیران اور پریشان کردیا، پاک چین ٹیکنالوجی کے خوف سے بھارتی رافیل سرحد سے 300 کلو میٹر دور رہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاکستان کی فضائی برتری کا معترف ہے، اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ چین پاکستان مشترکہ ٹیکنالوجی نے عالمی عسکری ماہرین کو نظریہ بدلنے پر مجبور کردیا، رافیل گرا کر پاکستان نے فضائوں میں اپنی برتری ثابت کردی