فریق خادم رضوی وفات پا چکے ہیں، اس کیس کا ٹرائل بھی مکمل ہوچکا ،سپریم کورٹ
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے کالعد م ٹی ایل پی کے سابق سربراہ خادم رضوی کی ضمانت منسوخی کی اپیل ان کی وفات کی وجہ سے غیر موثر قرار دے دی۔پیرکوچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد رضا گیلانی پیش ہوئے اور عدالت کوبتایاکہ فریق خادم رضوی وفات پا چکے ہیں، اس کیس کا ٹرائل بھی مکمل ہوچکا ہے ۔عدالت نے کیس غیر موثر ہونے کے سبب اپیل نمٹا دی۔